بلوچستان کے34 اضلاع کی153شہری یونین کونسلوں میں 3 سے15اکتوبرتک12روزہ مہم چلائی جائے گی، ڈاکٹراختر علی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ای پی آئی کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اختر علی بلیدی اور طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام 34 اضلاع کی 153 شہری یونین کونسلوں میں 3 سے 15 اکتوبر تک 12 روزہ مہم چلائی جائے گی اس دوران 9 ماہ سے 15 سال کی عمر کے 17 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ یہ بات ای پی آئی کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اختر علی بلیدی، پی پی ائے کے صوبائی صدر ڈاکٹر طاہر علی زہری، ڈاکڑ ثنا اللہ بزنجو، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند، عارف مروت، ڈاکٹر جواد علی، عبدالسلام و دیگر نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں ٹائیفائیڈ سے بچاو کی 12 روزہ مہم کے سلسلے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے کہی۔ بریفنگ میں ماہرین طب نے بتایا کہ بلوچستان کے تمام 34 اضلاع کی 153 شہری یونین کونسلوں میں 3 سے 15 اکتوبر تک 12 روزہ مہم چلائی جائے گی اس دوران 9 ماہ سے 15 سال کی عمر کے 17 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے، مہم کا مقصد ٹائیفائیڈ کی بیماری کے خلاف بچوں میں قوت مدافعت کو بہتر بنانا اور ٹائیفائیڈ پر قابو پانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چلائی جائے گی جبکہ یہ پہلے ہی سندھ اور پنجاب میں بالترتیب 2019 اور 2021 میں مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے سلسلے میں 1780 آؤٹ ریچ ٹیمیں اور 189 مقررہ سائٹس ہیں 750 ضلعی، صوبائی اور وفاقی مانیٹر مہم کی نگرانی کریں گے جبکہ مہم کی نگرانی صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی وزیر صحت کی اور ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت نگرانی کرے گی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت کی وجہ سے صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں صحت کے نظام پر بوجھ پڑنے سے پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2017 میں حکومت پاکستان نے سندھ میں ٹائیفائیڈ کے کیسز میں اضافہ کے بعد یہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا 2019 میں شہری سندھ 2021 میں پنجاب اور اب بلوچستان و دیگر صوبوں کے شہری علاقوں میں مہم چلائی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال بلوچستان کے تمام 34 اضلاع کی 153 شہری یونین کونسلوں 17 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی جو کل بچوں کا 39 فیصد ہے، کوئٹہ میں 39 یونین کونسلز میں مہم چلائی جائے گی، اسکولوں اور مدارس پر خصوصی توجہ دی جائے گی، مہم کے لئے تمام اضلاع میں ڈاکٹروں کی تربیت کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا اس مہم کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر اور افواہوں کا راستہ روکنے میں کردار ادا کرئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے