نئ نسل کےاندر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا شعوراجاگر کرنا ہے ، مولانا محمد اسماعیل
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) تمام سابقہ آسمانی کتاب میں آنے والے نبی اور کتاب کے بارے میں بشارت دی جاتی رہی ہے – مگر قرآن پاک میں حضور احمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی کی بعثت اور وحی کا ذکر نہیں- پس حضور اکرم کے بعد کسی نبی کی آمد متوقع ہی نہیں- حضور نبی اکرم ﷺ انسانیت کے لئے ابدی صحیفہ ہدایت لے کر آئے- آپ ﷺ کی تشریف آوری کے بعد رشد و ہدایت اور نبوت و رسالت کا عظیم سلسلہ اپنی تکمیل کو پہنچا –
ان خیالات کا اظہار معروف سکالر اور عالم دین مولانا محمد اسماعیل نے عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان میں قانون سازی کے موضوع پرحلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے میڈہا سیل کے کارکنان سے آن لائن لیکچر کے دوران کیا -انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کے لیے حضرت محمد ﷺ کی نبوت پر ایمان لانا اور اس بات کا اقرار کرنا لازم ہے کہ حضرت محمد احمد مصطفی ﷺ اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں اور سلسلہ نبوت کی تکمیل کرنے والے ہیں اور جو بھی کسی بھی جھوٹی نبوت کو قبول کرے گا گا وہ مرتد ,دشمن اسلام اور واجب القتل ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ ایک متفقہ اور اجماعی عقیدہ ہے- خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے جھوٹے مدعیان نبوت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا -مملکت خداداد پاکستان کی تاریخ میں 7 ستمبر 1974 کا دن انتہائی تاریخی دن ہے جب پاکستان کی پارلیمنٹ نے پوری پاکستانی قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا بل منظور کرلیا- عقیدہ ختم نبوت پر کام کرنے والے ہر شخص کی پشت پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ہوگا ، لہذا ہمیں تحفظ ناموس رسالت اور شان رسالت ہے ہے کی حفاظت کے لئے تن من دھن قربان کرنا ہوگا اور نئ نسل کےاندر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے-