پولیس آفیسرکی جانب سے جامعہ تجوید القرآن سرکی روڈ شاخ پرحملہ قابل مذمت ہے، مولانا سید آغا محمود شاہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ نے گزشتہ روز پولیس آفیسر کی جانب سے جامعہ تجوید القرآن سرکی روڈ شاخ پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتعال پیدا کرنے والوں کے منفی عزائم کا کھوج لگایا جائے، مدرسہ کے دفتر استقبالیہ یا منتظم سے بات کی بجائے سیکورٹی گارڈ اور اساتذہ سے الجھ کر بداخلاقی کا مظاہرہ کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے، اس حوالے سے جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کی قیادت بروقت پہنچ کر معاملے کو ٹھنڈا کیا ورنہ اس قسم کے ماحول سے سماج دشمن عناصر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ترجمان عبدالغنی شہزاد سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس جہاں اسلام کے قلعے، ہدایت کے سر چشمے، دین کی پنا ہ گا ہیں، اور اشا عت دین کا بہت بڑ ا ذریعہ ہیں وہاں یہ دنیا کی سب سے بڑی حقیقی طور پر خدمت کرنے والے ادارے ہیں، جو لاکھوں طلباء کو بلا معاوضہ تعلیم کے زیور سے ا?راستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو رہائش و خوراک اور مفت طبی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں، لہذا ان کے تقدس کا خیال رکھنا پولیس سمیت ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے