مردے کی باقیات کی بےحرمتی کے خلاف ہنددو برادری کا اپنی دوکانیں بند کرکے شاہی بازار میں دھرنا

قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات میں ہندو برادری کے شمشان گھاٹ میں مبینہ طور پر ہندو برادری کے مردے کی باقیات کی بے حرمتی کے خلاف ہندو برادری کا شدید احتجاج،واقعے کے خلاف ہنددو برادری نے اپنی دوکانیں بند کر کے شاہی بازار میں دھرنا دے دیا۔ ہندوبرادری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز انکی برادری کی ایک خاتون کا انتقال ہو گیا تھا اور خاتون کے عزیز و اقارب نے شمشان گھاٹ میں اپنے مردے کوجلا دیا تھے مگر ابھی تک اس کی باقیات شمشان گھاٹ میں باقی تھے کہ گزشتہ رات نا معلوم افراد نے شمشان گھاٹ میں جاکر اس کی باقیات کو نکال کرباہر پھینک دیا ہے اور باقیات کی بے حرمتی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی نامعلوم چوروں نے ہمار شمشان گھاٹ کا گیٹ چوری کیاتھا جس کی ہم نے ضلعی انتظامیہ سے شکایت بھی کیا گیا مگر انتظا میہ نے کچھ بھی نہیں کیادوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ہندو برادری سے دھرنا ختم کرنے کے لئے مذکرات کئے جس پر ہندو برادری نے چوبیس گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرکے عارضی طور پر اپنا احتجاجی دھرنا ختم کر دیا مگر ملزمان کی گرفتاری تک اپنی دوکانیں بند رکھنے کا علان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے