مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرینگے : چیئر مین کسان اتحاد خالد حسین
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) چیئر مین کسان اتحاد خالد حسین کا کہنا ہے کہ کچھ دیرمیں وزیر داخلہ سے مذاکرات کےلیے جائیں گے۔مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرینگے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے کہا ہم بجلی کے یونٹ بڑھا دینگے۔ہمیں ڈرایا دھمکایا گیا، ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔ سیالکوٹ سے بھی مظاہرین کا قافلہ آ رہا ہے، میرا کسان جھکے گا نہیں۔