ضلع میں امن کی بحالی کے لئے پاک فوج،لیویزودیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانیاں دی ہیں، میر نصیب اللہ مری

کوہلو(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ ضلع میں امن کی بحالی کے لئے پاک فوج،ایف سی،لیویز ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں نے قربانیاں دی ہیں ان کی لازوال قربانیوں سے ہی امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیاں کرکے ہمارے حوصلہ پست کرنا چاہتے ہیں ان کا یہ مکروہ ایجنڈا کبھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا ہے معصوم اور بے گناہ شہریوں پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی کسی بھی مذہب میں اجازت نہیں ہے علاقے میں امن وامان کی بحالی کے لئے پاک فوج ایف سی لیویز پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیوں کے بدولت آج ہم امن کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے ہم سب نے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ رہ کر کھڑا ہونا ہے حلقے میں بلا تفریق ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جس کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینجاڑ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات ایک کرکے عوام کا خادم بن کر کوشاں ہوں۔ حلقے کے عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے گورنمنٹ پرائمری سکول مرحوم وڈیرہ میر حسن لوہارانی کو اپ گریڈ کرکے مڈل اور کناری میں پرائمری سکول قائم کرنے کا اعلان کیا ہے صوبائی وزیر نے سینجاڑ کے زمینداروں کے لئے لوکل بور اور ہوم سولر فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ کوہلو کے ہر علاقے میں مساوی ترقیاتی کام ہونگے جس سے علاقے میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔اس موقع پر انہوں علاقے کے عمائدین سے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او کاہان /میوند میر خورشید مری،میر فاروق مری،میر دوست علی مری،حاجی عبدالرحمن،محمد نور مری،یاسر بلوچ،مصری خان، وڈیرہ حیدر علی لوہارانی،وڈیر ہ رفیق لوہارانی،وڈیرہ میر ولی لوہارانی، ودیگر علاقائی عمائدین بھی شریک تھے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے