خضدارکےعوام کی خواہش پرجشن جھالاوان کوبڑے اہتمام کے ساتھ منعقد کرنے کا پروگرام تشکیل دیدیا گیا ہے، یونس عزیز زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ خضدار میں جشن جھالاوان کا آغاز کرنے جارہے ہیں خضدار کے عوام کی خواہش پر جشن جھالاوان کو بڑے اہتمام کے ساتھ منعقد کرنے کا پروگرام تشکیل دیدیا گیا ہے جس سے خضدار کے عوام اور کھیل کے شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جشن جھالاوان میں مختلف کھیلوں کے ایونٹس اور مقابلوں کے علاوہ علاقائی ثقافتی تقریبات منعقد کیئے جائیں گے فٹبال ٹورنامنٹ میں بین الصوبائی ٹیموں کو مدعو کیا جائیگا جب کہ بلوچستان بھر کی ٹیمیں اس میں شرکت کریں گی۔جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ اس سے قبل میں نے جشن جھالاوان اور سند ھ و بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ مقابلے کا اعلان کیا تھا یہ اسپورٹس ایونٹ بہت جلد شروع ہوگا۔ جشن جھالاوان گزشتہ کئی دھائیوں سے خضدار میں منعقد کیئے جارہ ہیں درمیان میں اس میں چند وجوہات کی بنیاد پر تعطل آیا تھا تاہم اب یہ ایونٹ جوش و جذبے کے تحت منعقد کیا جائیگا۔ خضدارمیں میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے بھی رقم مختص کی ہے جب کہ ماضی بنسبت مذکورہ اسٹیڈیم کی گراسی بھی اب بہتر ہے۔جشن جھالاوان کے سلسلے میں کھیلوں کے مقابلے سے یہاں کے شائقین بھی لطف اندو ز ہونگے اور خضدار کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی انہوں نے کہا منشیات کا راستہ روکنے کے لئے ضروری ہے کہ اسپورٹس کو ترقی دی جائے اور نوجوانوں کے ذہنی تناؤ کے خاتمے اور ان کے نشو نماء کے لئے کھیل کے میدانوں کو آباد رکھا جائے جس سے منشیات کی روک تھام اور صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں مدد مل سکے گی۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری سے گزشتہ روز ڈی ایف اے اور اسپورٹس منتظمین نے ملاقات کی اور انہیں جشن جھالاوان کے انعقاد سے متعلق یاد دھانی کرائی تو ان کا کہنا تھاکہ جشن جھالاوان کا انعقاد بہت جلد ہوگا اور اس کے لئے فنڈز ریلیز کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے