حقیقی آزادی کیلئے عوام تیاری کر لیں،فواد چودھری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے عوام تیاری کر لیں۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کا مستقبل ایک آزاد جمہوری ملک کا ہے یا پھر ایک بوسیدہ نظام میں جکڑا ہوا حقوق سے نابلد فاشسٹ ملک۔

انہوں نے کہا کہ کیا کرپٹ حکمران ہمارا مقدر رہیں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے عوام اب تیاری کر لیں۔ یہ فیصلہ اب آپ نے کرنا ہے، لاکھوں لوگ سڑک پر نکلیں اور نظام بدلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے