جامعہ بلوچستان میں داخلہ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، انتظامیہ جامعہ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کے انتظامیہ کے مطابق جامعہ بلوچستان نے میرٹ، شفافیت اور داخلہ ٹیسٹ کے بروقت انعقاد کے لئے یونیورسٹی آف بلوچستان ٹیسٹنگ سروس کا اجراء کیا ہے۔ جسکا بنیادی مقصد بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں سے آئے ہوئے داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو ایک چھت تلے اسٹینڈرڈڈیزائن ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ آج ہفتہ یکم اکتوبر سے اس سلسلے کو شروع کیا جاچکا ہے اور آج دو ٹیسٹ ہوگئے تھے۔لیکن گزشتہ دنوں سے چند افرادنے اس ٹیسٹ کو روکنے کی کوشش کی۔ تاہم صبح کے وقت ستر فیصد امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔ جبکہ تیس فیصد راستوں کی بندش کی وجہ سے ٹیسٹ میں شریک نہ ہوسکے۔ تاہم دوپہر کے ٹیسٹ کے لئے جہاں امیدواروں کی بڑی تعداد ٹیسٹ کے لئے موجود تھی وہی پر ٹیسٹ کو رکھوانے کے لئے بھی کچھ گروپ فعال تھیاور تمام راستوں کو بند کر رکھا تھا۔ جس کی بنیاد پر ٹیسٹ پیپر زسیکریسی روم سے امتحانی ہال تک نہ پہنچ پائے۔ اور نتیجتاََ داخلہ ٹیسٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔ داخلہ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ داخلے کے خواہش مند تمام امیدواروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ داخلہ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے