بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جا ری، مختلف بیما روں کے مزید8401کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جا ری، مختلف بیما روں کے مزید 8401کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، سبی،کچھی میں 1325میڈ یکل کیمپس لگائے گئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 2219، سانس کے امراض کے1242، جلد کے امراض کے1517، اسہال کے1158، ہیضہ کے77،آنکھوں کے انفکشن کے213، ٹائی فیڈکے 110 جبکہ دیگر بیماروں کے 1865کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں 34میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 451263مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف امراض کے 50ہزار 3سو 5 کیسز رپورٹ ہو ئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے