پیٹرول 6 روپے اور ڈیزل 12 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اکتوبر میں پیٹرول 6 روپے اور ڈیزل 12 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔موجودہ ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرول 6روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 12روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی زیرو ہے تاہم پیٹرول پر لیوی 37 روپے 50 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 7 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے۔وزیر اعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔