مشیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء لانگو نے کوہلو میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہلو سے رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مشیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کوہلو حلوائی کی دکان میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہلو سے رپورٹ طلب کر لی۔ جمعہ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ اور ڈپٹی کمشنر دھماکہ کے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مشیرداخلہ نے واقعہ میں شہید ہونے والے افرد کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے