عمران خان اور اعظم آڈیو لیک کی اعلی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے،سردارسربلند جوگیزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندجوگیزئی نے کہا ہے کہ عمران خان اور اعظم آڈیو لیک کی اعلی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے عمران خان نے دانستہ طور دنیا سے پاکستان کے تعلقات خراب کئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال کی ہے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرکے بلاول بھتو زرداری قوم کے دل جیت لئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کو کوئٹہ سٹی میں مزید فعال اور منظم بنانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلایا جائے کوئٹہ سٹی میں ہونے والے بلدیاتی اور آنے والے عام انتخابات کی کارکن بھرپور تیاریاں کریں آنے والا وقت پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہے یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محی الدین رند،صوبائی ڈپٹی اطلاعات سیکرٹریز ملک زیشان حسین، قاسم خان اچکزئی،فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ،رابطہ سیکرٹری ربانی خان خلجی، ریکارڈ سیکرٹری در محمد ہزارہ،صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن سردار عمران بنگلزئی، سٹی صدر نورالدین کاکڑ، جنرل سیکرٹری نعمت اللہ، اطلاعات سیکرٹری محمد اکبر ترین، سینیئر نائب صدر سید ایوب آغا، نائب صدور امیر محمد ہزارہ، فیصل رند، زبیر احمد بڑیچ، حاجی محمد سعید خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز عبدالعلی خان، عزیز الرحمن، داد محمد خوندئی، حاجی عنایت اللہ ڈپٹی اطلاعات سیکرٹریز جعفر خان مریانی،عبدالہادی خان فنانس سیکرٹری عبدالرحمن رابطہ سیکرٹری نصرالدین خلجی ریکارڈ سیکرٹری نجیب خان اچکزئی، سٹی میڈیا کوآرڈینیٹر ظفر داوی نے شڑکت کی اجلاس میں کوئٹہ سٹی کے عہدیداروں کی جانب سے حالیہ سیلاب متاثرین کی امداد،کوئٹہ سٹی کے تنظیمی امور پر تفصیلی بریفنگ دی کوئٹہ سٹی صدر نے تنظیمی رپورٹ پیش کی اور کوئٹہ سٹی کے کابینہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔سردار سربلندجوگیزئی نے کہا کہ آڈیولیک کے بعد عمران نیازی کا امریکی سازش کاجھوٹ بے نقاب ہوچکاہے، عمران خان اور اعظم خان نے اپنی سیاست کوچمکانے کیلئے ایسا کیاعمران خان شیشے کے گھرمیں بیٹھ کر دوسروں پر پتھرپھنکتے ہیں ثابت ہوگیاخودعمران پاکستان کے خلاف سازش کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست بچانے کیلئے پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچایا،انااورسیاست چمکانے کیلئے عمران خان نے ملک کو تنہاکردیاآج تک ہم سیاسی اوراقتصادی اثرات بھگت رہے ہیں،عمران خان آئی ایم ایف معاہدے توڑکراوربارودی سرنگیں بچھا کر گئے،بے انتظامی کے باعث ملکی معیشت آج اس حال کو پہنچی وفاقی حکومت آڈیو کے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان میں فعال اور منظم ہورہی ہے کوئٹہ سٹی کے عہدیداران کوئٹہ شہر میں پارٹی کی فعالیت میں اپنا بھر پور کردارادا کرتے ہوئے کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اورآنے والے عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کریں آنے والاوقت انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔