بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے سے مختلف بیما روں کے مزید 8295کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے سے مختلف بیما روں کے مزید 8295کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں نصیر آباد ڈویژن کے جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، لہڑی میں 1325میڈیکل کیمپس لگائے گئے،رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 2890، سانس کے امراض کے 1167، جلد کے امراض کے1043، اسہال کے812، ہیضہ کے 109،آنکھوں کے انفکشن کے424 جبکہ دیگر بیماروں کے 1851کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں 34میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 334595 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف امراض کے 50ہزار 3سو 5 کیسز رپورٹ ہو ئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے