بلوچستان میں عوام کی ووٹ کی طاقت کو چھیننے اور صوبے کو مال غنیمت بننے نہیں دیں گے،رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے وحدت ورکنگ کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے آخری روز کا اجلاس کا زیر صدارت میر رحمت صالح بلوچ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تنظیمی امور،سیلاب کی تباہ کاریاں،سیاسی ومعاشی صورتحال کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی ووٹ کی طاقت کو چھیننے اور صوبے کو مال غنیمت بننے نہیں دے گے۔سیاسی عمل اور عوام کی نمائندگی سیاسی جماعتوں کا کام ہے۔اس پر قدغن لگانے سے ہی بلوچستان گھمبیر و پچیدہ مسائل کا شکار رہا۔نیشنل پارٹی عوام کی طاقت و شعور سے تبدیلی لائے گی اور صوبے اور سماج کو روشن تعمیر کو یقینی بنائے گی۔رہنماوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔لیکن سیلاب سے زیادہ حکومت و حکومتی نمائندوں کی نااہلی و غفلت نے بڑی تباہی مچادی۔نصیرآباد ریجن میں جو سب سے زیادہ متاثر ہو چکا ہے اور اس میں سب سے زیادہ اسمبلی ممبران ہیں جو وزیر اعظم وزراء اعلیٰ سمیت ہر دور حکومت کا حصہ رہے ہیں۔لیکن ریجن میں کسی قسم کا انفراسٹرکچر موجود نہیں۔سیلاب سے قبل بھی وہاں کے عوام کی زندگی لاچارگی اور پسماندگی کا عملی نمونہ ہے۔اب مزید برا حال ہوگیا پے۔رہنماوں نے کہا کہ ملکی آبادی کا دو اہم جز خواتین و نوجوانوں پر مشتمل ہیں نیشنل پارٹی کی آئین و منشور اور پالیسیاں نوجوانوں اور خواتین کے لئے بہت واضح ہیں۔پارٹی کے زمہدار اور ضلعی تنظیمیں خواتین و نوجوانوں سے رابطے کاری کو موثر بنانے اور پارٹی پالیسیوں کو ان تک پہنچانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔رہنماوں نے کہا کہ بلوچستان میں قومی پرست سیاست میں جذباتی نعروں و بلند وبالا دعوں کو محور بنایا گیا جس نوجوان جذباتی پن کا شکار ہوگئے اور سیاسی شعبدہ باز اپنی مفادات کو تقویت دینے لگے۔آج کیوں بلوچستان میں ریکوڈک کی معاہدے پر خاموشی اختیار کیا گیا کیوں گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ کی وجہ ماہی گیروں کو روزی روٹی چن جانے پر منہ کو بند رکھا گیا ہے۔عوام کا انحصار بارڈر ٹریڈ پر ہے لیکن اس پر چپ کا روزہ رکھا گیا ہے۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ قومی پرستی انتخابات سے قبل نعرے بازی تک تھی۔اب بینک بیلنس بڑھانے میں مصروف ہے۔رہنماوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو اب مکمل طور پر ادارک ہوچکا ہے کہ سیاست سنجیدگی و بصیرت کا نام ہے۔اور قومی مقاصد و اہداف کو فکر ونظریہ پر کاربند رہ کر حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس لیے عوام کا رجحان نیشنل پارٹی کی طرف ہے۔عوام کو باور ہوچکا ہے کہ نیشنل پارٹی کی سیاست قومی فکر ونظریے کی بنیاد پر ہے۔جو قومی مقاصد کے حصول میں مکمل واضح جدوجہد کررہی ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر خورشید رند ضلع کویٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ریجنل سیکرٹری نصیراباد ریجن میران بلوچ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ صوبائی فشریز سیکرٹری آدم قادر بخش بلوچ کسان سیکرٹری عبدالغنی بلوچ ممبران ورکنگ کمیٹی انیل مسیح بلوچ فدا جان بلیدی صدیق کیھتران فیصل منشی ندیم میانی حاجی فاروق شاہوانی ملک حفیظ بنگلزئی نثار مشوانی آغا فاروق شاہ عرض مری آغا ربنواز شاہ خدائے رحیم لہڑی محسن بھٹو محمود رند امان کریم ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر یار محمد بنگلزئی کے بھائی کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے