کسانوں کا مہنگی بجلی و کھاد کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) کسان اتحاد کی جانب سے مہنگی بجلی و کھاد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہو گئے اور دھرنا دے دیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ڈی چوک کی طرف جائیں گے۔
کسان اتحاد کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ کسان اتحاد ریلی جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد داخل ہوگئی۔مظاہرین نے کمپلکیس چوک پر دھرنا دے دیا۔ انتظامیہ نے متعدد بار مذاکرات کی کوشش کی تاہم تاحال حکام کامیاب نہ ہو سکے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو متبادل جگہ کی بھی پیشکش کی گئی تاہم وہ دھرنے پر مصر ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم ڈی چوک کی طرف جائیں گے اور جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم دھرنے پر ہی رہیں گے۔