ڈھاڈر پولیس نے چرس برآمد کرکے خاتون سمیت2ملزمان کوگرفتا کرلیا

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر پولیس کی کارروائی پندرہ کلو گرام پختہ چرس برآمد کرکے موٹر سائیکل سوارخاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر ایس ایس پی کچھی محمد یوسف بھنگر کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی ایس ڈی پی او ڈھاڈر بلک شیر مری کی نگرانی میں ایس ایچ او ڈھاڈر نزیر احمد سیال نے اپنی ٹیم ایس آئی شوکت علی،اے ایس آئی علی نواز ابڑو، ہیڈ کانسٹیبل محمد شریف پہوڑ،مولا بخش ابڑو، محمد سلیم ابڑو ممتاز احمد ابڑو،مقبول احمد کے ہمراہ نیشنل ہائی وے ڈھاڈر کے قریب دوران گشت چیکنگ کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار شاہد علی ولد خدابخش،مسماۃ (ف) دختر خدابخش اقوام سرکی سکنہ جیکب آبااد سے دوران تلاشی 15 کلو گرام پختہ چرس کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا مزید کاروائی ڈھاڈر پولیس کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے