ڈپٹی کمشنرصحبت پورکا تحصیل فرید آباد کے مختلف مقامات پرضلعی انتظامیہ کے جانب سے لگائے گئے ٹینٹ سٹی کا دورہ

صحبت پور (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن رٹائیرڈ جمیل احمد بلوچ کا تحصیل فرید آباد کے مختلف مقامات پر ضلعی انتظامیہ کے جانب سے لگائے گئے ٹینٹ سٹی کا دورہ اس موقع خیمہ بستیوں میں متاثرین کو صاف پانی فراہمی کیلئے بنائے جانیوالی ٹینکیوں کے کام جائیزہ لیا خیمہ بستیوں میں موجود اسٹاف کو فوری طور پر کام مکمل کرنے کے احکامات دئے اس موقع صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر (ر) کیپٹن جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے لگائے گئے خیمہ بستیوں میں پینے کے صاف پانی سمیت واشرومز اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ متاثرین کو راشن بھی فراہم کیا جارہا ہے ضلع بھر میں سیلاب متاثرین کو ملیریا اور دیگر موذی امراض سے بچاو کیلئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی جاری ہے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کے متاثرین کیلئے مختلف این جی اوز کی جانب سے راشن فراہم کیا جاریا ہے لیکن چند شر پسند عناصر گروپس کی صورت میں راشن کی ٹرکوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں جو کہ ناقابل برداشت عمل ہے اس سے وہ دوسروں کا حق کھا رہے ہیں لیکن یہ شرپسند عناصر بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ان کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ڈپٹی کمشنر نے ضلع صحبت پور کی عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شرپسند عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل لائی جا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنمنٹ آف پاکستان، گورنمنٹ آف بلوچستان، وزیراعظم ، وزیراعلی، چیف سیکریٹری بلوچستان، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے و دیگر ادارے سیلاب متاثرین کی بحالی اور ،امدادی سرگرمیوں،کیساتھ ساتھ متاثرین کی ہرممکن مدد میں مصروف ہے ان شائ اللہ آخری سیلاب متاثرہ اشخاص تک سر توڑ محنت جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے