وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل (جمعہ کو) طلب کرلیا۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعہ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ای سی سی اجلاس میں 3 لاکھ ٹن درآمدی گندم کی تقسیم کے طریقۂ کار اور درآمدی گندم گوادر پورٹ پر لانے کے انتظامات کی سمری پر غور ہوگا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی درآمدی یوریا کھاد کی قیمت سے متعلق امور اور وزارت ہاؤسنگ کیلئے 2 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری پر بھی غور کرے گی۔

اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخ سے متعلق سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو اپنے عہدے کا حلف لیا تھا، یہ انکی زیر صدارت ہونیوالا ای سی سی کا پہلا اجلاس ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے