نواب ثناء اللہ خان زہری سے میر جمیل احمد باجوئی کی ملاقات،سیاسی علاقائی و پارٹی امور پر تبادلہ خیال
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے سینئر رہنماء میر جمیل احمد باجوئی میرشادین باجوئی کی ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی علاقائی پارٹی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میر جمیل احمد باجوئی نے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کو حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے تحصیل باغبانہ میں ہونے والے نقصانات سے تفصیلی آگاہ کیا۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے انہیں یقین دلایا کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کرکے لوگوں کے نقصانات کے حوالے سے بتا چکے ہیں ہم اپنے بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔