میرعبد القدوس بزنجو کی جام کما ل خان سے ملاقات،سیاسی صورتحال اورپارٹی امو پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان سے ملاقات، صوبے میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور،سیلابی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں اور کوئٹہ ترقیاتی پیکیج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو زیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے میں سیلابی صورتحال،امدادی سرگرمیوں،ترقیاتی منصوبوں،کوئٹہ ترقیاتی پیکیج اور صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا گیاہے صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداد و بحالی کے کام جاری ہے۔ملاقات میں اراکین اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم احمد کھوسہ، سابق صوبائی وزیر پرنس علی احمد زئی بھی موجود تھے۔