مرحوم یوسف خان مستی اپنی ساری زندگی مظلوم ومحکوم طبقات کے لئے آوازبلند کرتے رہے،نواب ثناء اللہ زہری
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں بلوچ قوم پرست رہنماء میر یوسف خان مستی کے وفات پر تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر یوسف خان مستی کی ناگہانی موت کا سن کر دلی صدمہ پہنچا نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی مظلوم و محکوم طبقات کے لئے آواز بلند کرتے رہے۔انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل کو اپنے توانا آواز اور سیاسی جدوجہد کے زریعہ حل کرنے کی حامی تھے مرحوم مظلوم محکوم طبقات کے حقوق کے علمبردار تھے انکے وفات سے بلوچستان کے عوام ہمیشہ کے لئے ایک توانا آواز سے محروم ہوگئے ہیں اہل بلوچستان کو یقینا انکی کمی محسوس ہوگی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں مرحوم میر یوسف خان مستی کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک سے دعا گو ہیں اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب عطا فرمائے اور اس بڑے صدمہ کے موقع پر ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا کریں۔دریں اثناء چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما میر مظفر بروہی سے ان کے بھائی کے ناگہانی انتقال پر تعزیت کا اظہار کی۔