عائشہ زہری کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم ٹینٹ سٹی کا دورہ
نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی فلائٹ لیفٹیننٹ خالد شمس کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے سیلاب متاثرین کے تین سو جانوروں کے لیے مالداروں میں خوراک تقسیم کی جبکہ یونیسیف کی جانب سے عارضی سکول کا بھی دورہ کیا انہوں نے بچوں کو دی جانے تعلیم کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر علی عبداللہ ساسولی ٹینٹ سٹی کے فوکل پرسن منظور احمد شیرازی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے عارضی سکول میں موجود استاد کو ہدایت دیں کہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے سیلاب کی وجہ سے متاثرین کے بچوں کی تعلیم بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے ضلعی انتظامیہ نے یونیسیف کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے عارضی سکول قائم کیا ہے تاکہ بچوں کی تعلیم ذیادہ دیر تک متاثر نہ ہوں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ جہاں سیلاب متاثرین کے لئیاقدامات کررہی ہے تو وہاں پر مالداروں کے جانوروں کے لیے بھی اقدامات کررہی محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے تین سو جانوروں کے لیے خوراک کی فراہمی سے مالدار طبقے کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے ہماری کوشش ہے کہ یہ عمل جاری رکھیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب جمالی واہ میں بارشوں کے پانی کو نکالنے کے لیے بھی جائزہ لیا انہوں نے احکامات جاری کیے کہ جلد از جلد مشینری کے ذریعے پانی کو نکالنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔