صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لینے تک احتجاج جاری رکھیں گے،بلوچستان قومی جرگہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان قومی جر گہ کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ جب تک صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ بلو چستان بلو چستان ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے بر حق قانونی زمینی حقائق اور صوبے کے عوا م کے احساسات وجزبات کی حقیقی ترجمانی کی نمائند گی پر مبنی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس نہیں لیں گے اور صوبے بھر بلخصوص کوئٹہ میں جدی پشتی آباد قبائل کے پدری ارضیوں پر ہر قسم کی قبضہ گری کے خاتمے ،مختلف موضوعات میں قبائل وزمینداران کو اعتماد میں لئے بغیر مائنز اینڈ منرل کے نام پر کی گئی الاٹمنٹ یا صوبے کے مختلف محکموں کے نام پر الاٹمنٹ کی منسوخی ، قیام پاکستان کے بعد بلو چستان میں پہلی بار شروع کی گئی الاٹمنٹ کو ہر قسم کے غیر قانونی مد اخلت سے پاک صاف رکھنے کے عمل پر ہما رے تحفظات دور نہیں کئے گئے تو ہم کوئٹہ سے شروع کئے گئے احتجاج کو پورے صوبے تک وسعت دےکر روزانہ کی بنیاد پر احتجاج شروع کر نے میں حق بجا نب ہوں گے ۔یہ بات صوبائی قو می جر گے کے سربراہ یوسف خان کاکڑ، حضرت افغان ، شیخ عامر خان مندوخیل، ملک ظفر شاہوانی، محمد حنیف بازئی، حاجی عبدالمجید بدو زئی ، عبد الودود بازئی، ملک عبد القیو م شاہوانی، سید علی محمد شاہ چشتی ، ملک سلطان محمد قمبرانی اورنیک محمد کاکڑ نے جمعرات کو بلو چستان اسمبلی کے سامنے صوبائی قو می جر گہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔ ا س سے قبل میونسپل کارپو ریشن کے گارڈن سے جر گے کے سربراہوں کی قیادت میں جلوس بر آمد ہو جس نے راستے میں فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے بلو چستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر لی۔مقررین نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ آج ہم جس دروازے پر صوبے بھر کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے دستک دے رہے ہیں یہ ہما رے ووٹوں سے منتخب نمائند ے ہیں اگر ہما رے آج کی اجتماعی آواز کو اہمیت نہیں دی گئی تو ہم سخت سے سخت احتجاج اور ان نمائند وں کاعوامی احتساب کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ مقررین نے کہاکہ ہم گزشتہ طویل عرصے سے پر امن جدوجہد کر تے چلے آرہے ہیں اور یہ انتہائی باعث مسرت ہے کہ بلو چستان میں آباد اقوام نے ہر قسم کے تعصب اور تنگ نظری سے بالا تر ہو کر پورے صوبے کے لئے مشترکہ نکات پر اتفاق کر تے ہوئے جس جدوجہد کا آغا ز کیا ہے وہ اگر ایک طرف ہما رے دیر ینہ حل طلب مسائل سے صوبے کے عوام کو نجات دلانے میں کامیاب ہوں گے تو دوسری طرف ہما ری جد جہد پورے صوبے کے اجتماعی سیا سی ، شعوری ، معاشی، معاشرتی اور تنظیمی جدو جہد پر یقین رکھنے والوں کے لئے مشعل راہ ہوں گے اور ہم صوبے کے تمام عوام کو یہ یقین دہا نی کرواتے ہیں کہ ہم دن رات ایک کر کے شروع کی گئی جد وجہد کو کامیابی سے ہمکنار کر نے کے لئے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔ مقررین نے مظاہرے میں شریک ساتھیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہما ری جدو جہد ہر قسم کے ذاتی ، شخصی و گروہی مفادات و مراعات سے پاک ہے اور اس جد وجہد میں شریک ہر ساتھی کو ایک نئے جزبے اور ولولے کے ساتھ میدان عمل میں نکلنا ہو گا اور ہما ری جدوجہد اور احتجاج اس وقت تک جا ری رہے گا جب تک پورے بلو چستان اور بلخصوص کوئٹہ میں تاریخی طورآباد قبیلہ اور فرد کو جدی پشتی موروثی اراضی کے حقیقی وارث کے ایک ایک انچ زمین کا دفاع اور تحفظ کو پائے تکمیل تک نہ پہچائیں ۔ مقررین نے کہاکہ آج ہما ری اپیل پر عوام نے جس جوش و جزبے کے ساتھ احتجاج میں شر کت کر کے نہ صرف ہما رے حوصلوں کو استحکام دیا بلکہ آپ ساتھیوں کا آج کا بھر پور احتجاج پیغام ہما رے زمینوں پر بری اور ناجائز نظر رکھنے والوں کو قابل غور جواب ہے جس پر ہم آپ تمام ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔ اس موقع پر بلو چستان اسمبلی میں بلو چستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی،جمعیت علماءاسلام کے رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین اور بلو چستان نیشنل پارٹی کے بابورحیم مینگل نے مظاہرین سے مذاکرات کے لئے احتجاجی مظاہرے میں شر کت کی اور صوبائی قومی جر گہ کے نمائندوں سے مذاکرات کر کے تر جیع بنیادوں پر تمام مسائل کو حل کر نے کی یقین دھانی کروائی ۔ اس مو قع پر ملک نصیر شاہوانی نے مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی قو می جر گہ کے مطالبات میں انکے ساتھ ہیں اور صوبائی قو می جر گہ کے مطالبات ہما رے مطالبات ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلو چستان نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لینے کے لئے بقاعدہ مشاورت شروع کر دی ہے اور انشاءاللہ عنقریب ہم صوبے کے عوام کو یہ خوشخبری دیں گے کہ بلو چستان ہائی کورٹ کا لاجر بینچ کا فیصلہ صوبے کی آواز ہے اور ہم اس فیصلے کو بر قراردکھتے ہوئے پورے صوبے میں بندوبست کے ذریعے بندو بست کا عمل پائے تکمیل تک پہنچائیں گے اور یہاں آباد جدی پشتی قبائل کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔جس پر جر گے کے سربراہان نے عوامی نمائند گان کی جانب سے ہما رے ساتھ یکجہتی اور ہما رے مطالبات پر فوری عمل در آمد کو یقینی بنا نے کی یقین دہانی پر انکا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے