حکومت بلوچستان کے چینی باشندوں کیلئےسیکیورٹی اقدام بہترین ہیں،چینی قونصل جنرل

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)چینی قونصل جنرل لی بائی جن نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے چینی باشندوں کیلئےسیکیورٹی اقدام بہترین ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے، حکومت نے سیکیورٹی کے بہترین اقدامات کئے ہیں،چینی کمپنیوں اور شہریوں کی سیکیورٹی پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلح افواج کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر مشکور ہیں،صوبائی حکومتیں بھی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کررہی ہیں،حکومت بلوچستان کےچینی باشندوں کیلئےسیکیورٹی اقدام بہترین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چینی باشندوں کو اضافی سیکیورٹی گارڈ فراہم کئے گئے ہیں،اس اقدام کا مقصد چینی باشندوں کواحساس تحفظ دلانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال مزید بہتر ہوگی، ہمارا مستقبل روشن ،امن و امان کی بہتر صورتحال میں سرما یہ کار آئیں گے جس سے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے