حکومت بلوچستان نے لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، قادر بخش پرکانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس قادر بخش پرکانی نے کہا کہ لیویز علاقائی اور بہترین فورس ہے بلوچستان کو لیویز فورس کی ضرورت ہے،حکومت بلوچستان نے لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے لیویز صوبے میں تمام تر چیلنجز سے نمٹنے سمیت جرائم پیشہ عناصر اور ملک دشمن قوتوں کا قلع قمع کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،صوبے کے عوام پر لیویز فورس پر اعتماد کا اظہار کرچکی ہے جبکہ عوام اور لیویز کے درمیان باہمی تعاون برقرار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان قبائلی صوبہ ہے جہاں قبائلی نظا م کو مد نظر رکھ کر اقدام اٹھائے جاتے ہیں لیویز فورس میں خواتین کی بھرتیاں چادر چاردیواری کی عزت اور قبائلی نظام کی عکاسی کرنا ہے بلوچستان کے تمام اضلاع میں خواتین کانسٹیبلز تعینات کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوس، زائرین، غیر ملکی سفیروں سمیت قدرتی آفات کے دوران اسپیشل ڈیوٹی میں لیویز فورس کا کوئی ثانی نہیں ہے لیویز فورس پر فخر ہے شہداء لیویز کی بدولت صوبے میں امن برقرار ہے امن وامان کے قیام کا سہرا لیویز فورس کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال میں لیویز کے جوانوں نے فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا انہوں نے کہا کہ فورس میں سپورٹس کی سرگرمیاں ہونی چاہئے لیویز کے جوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیویز میں فٹ بال، کرکٹ، باکسنگ اور کبڈی کے بے شمار بہترین کھلاڑی موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں لیویز کی کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے مستقبل میں لیویز کی تاریخ پر کتاب سنہرے الفاظ سے لکھی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے