جام کمال کے ساتھ گلے شکوے ختم،مل کر بلو چستان عوامی پارٹی کو فعال اور منظم بنائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان کے ساتھ گلے شکوے ختم ہو گئے ہیں مل کر بلو چستان عوامی پارٹی کو فعال اور منظم بنائیں گے، جام کما ل خان سے ملا قات مثبت رہی، لسبیلہ کی تقسیم کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کر کے معذرت کر لی اس بارے میں پہلے جام کمال خان سے مشورہ لینا چاہیے تھا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان سے ملا قات کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر اراکین اسمبلی میر سلیم احمد کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی، سا بق صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلو چ بھی موجود تھے۔وزیراعلی بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گلے شکوے ہو تے رہتے ہیں جام کمال خان ہما رے بڑے ہیں، جام کمال نے مشورہ دیا ہے کہ پارٹی کو مضبوط بنا کر آگے لیکر چلیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ہم پارٹی کو یکجا کریں گے مستقبل میں انتخابات بھی قریب ہیں ہم جام کمال خان کے سیا سی تجر بے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان عوامی پارٹی ہم سب کی جماعت ہے اس میں جام کمال خان کی محنت ہے کا فی عرصے سے جام کما ل خان سے ملا قات کر نے کی کوششیں کر رہا تھا لیکن سیلاب کی وجہ سے جام کمال خان لسبیلہ میں مصروف تھے۔انہوں نے کہاکہ لسبیلہ کی تقسیم کے معاملے پرجام کمال خان سے مشورہ لینا چاہیے تھا لسبیلہ کی تقسیم کے معاملے پراپنی غلطی تسلیم کرکے معذرت کرلی ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی ہم سب کی ہے چاہے صدر میں ہوں لیکن پاور جام کما ل خان کے پاس رہے گی۔وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدوس بزنجو نے کہاکہ جام کما ل خان سے ملاقات مثبت رہی جس میں سیاسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کا مقصد پارٹی کو یکجا کرنا اور صوبے کو مشکلات سے نکالنا ہے۔