بلوچستان کی خواتین نے اپنے پریشان حال سیلاب متاثرین کیساتھ مالی تعاون کرکے ہمارے حوصلے بلند کیے،دردانہ صدیقی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی خواتین ونگ پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطیہ نثار،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمینہ سعید ،جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی ناظمہ شازیہ عبداللہ،الخدمت فاﺅنڈیشن بلوچستان کی صدریاسمین اچکزئی ،روبینہ علی نے کہاکہ بلوچستان کی خواتین نے اپنے پریشان حال سیلاب متاثرین کیساتھ مالی تعاون کرکے ہمارے حوصلے بلند کیے مخیر خواتین وطالبات اور عوام الناس نے دل کھول کر عطیات دیے انشاءاللہ یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا الخدمت فاﺅنڈیشن نے بلوچستان میں ہر آفت ومصیبت اورپریشانی میں متاثرین کاساتھ دیا۔سیلاب متاثرین کو ہزاروں راشن وخیمے اورتیارکھانے دیے متاثرہ اضلاع میں خیمہ بستیاں قائم کی گئی جہاں متاثرین کو گھر جیسا ماحول ،کھانا راشن علاج وتعلیم دی جارہی ہے ۔ مخیر خواتین وحضرات سے مزید تعاون کی ضرورت ہے الخدمت خواتین نے متاثرہ اضلاع میں جاکر متاثرہ خاندان کے خواتین کو نقد رقوم دیے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سریاب میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم خیمہ بستی کے دورے کے دوران متاثرہ خاندان کے خواتین سے گفتگوکی اس موقع تقریب بھی منعقدکی گئی جس سے جماعت اسلامی خواتین کے رہنماﺅں نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بہت زیادہ جانی ومالی نقصانات ہوئے بلوچستان پہلے ہی غربت بے روزگاری اورپریشانی ومشکلات کا شکار تھا خشک سالی کی وجہ سے زراعت ،کرونا کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی اب رہی سہی کسرسیلاب وبارش نے پوری کردی ۔ گھریلو خواتین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ متاثروپریشان ہیں لوگوں نے کئی سالوں کے جمع پونجی سے گھر بنائے تھے جو سب کے سب سیلاب کے نظرہوکر تباہ ہوئے اب وہ متاثرین بھی خیموں میں یاکھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ انسانی جانوں کیساتھ مال مویشی کھڑی فصلیں اور ہر چیزسیلاب نے تباہ کردیاہے ۔الخدمت فاﺅنڈیشن نے سب سے پہلے اور سب سے بڑھ کر سیلاب متاثرین کو بچانے ،ان کی مددکرنے اور ان کی بحالی کیلئے بہترین کام کیے جماعت اسلامی والخدمت فاﺅنڈیشن دکھی انسانوں کی خدمت کیلئے پیش پیش ہے ہم انشاءاللہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے