بلوچستان میں ڈی آراے کی منظوری سے گریڈ 20 کی تنخواہ گریڈ 19 کے ملازمین سے کم ہو گئی ہے، پروفیسر حمید خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان پروفیسرز اینڈ لیکچرزایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر حمید خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ڈی آر اے کی منظوری سے گریڈ 20 کی تنخواہ گریڈ 19 کے ملازمین سے کم ہو گئی ہے جوکہ فنانس اور سروس رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،وزیر اعلیٰ بلو چستان نے گریڈ 20کے ملازمین کے لئے ڈی آر اے کی منظوری سے انکار نہیں کیا لیکن انہوں نے ابھی ڈی آر اے کی منظوری بھی نہیں دی،حکومت بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ گریڈ 20 کے اساتذہ کے لئے ڈی آر اے کی منظوری دی جائے، اگر ہما رامطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا تو بلو چستان ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو پر وفیسر خیل احمد، پر وفیسر سید ظفر رضا کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت سے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے ملازمین کو ڈی آر اے دے لیکن حکومت بلو چستان نے صر ف گر یڈ 1تاگریڈ19تک کے ملازمین کے لئے ڈی آر اے کی منطوری دی اورگر یڈ 20کے ملازمین کو نظر انداز کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ جب وفا قی حکومت سے ڈی آر اے کا طلاق گریڈ 1تا 22پر کیا ہے تو حکومت بلو چستان کو چاہیے وہ گر یڈ 20کے اساتذہ کو بھی ڈی آر اے دے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم خاص کر کالجز میں 480ایسو سی ایٹ پر وفیسر ہیں جو ٹائم سکیل کی وجہ سے سکیل 20میں ہے اور 200اسسٹنٹ پرو فیسر سکیل 20میں اور 60پروفیسر گریڈ 20میں ہے واضح رہے کہ ان700کالج اساتذہ کو 2021-22ڈی آر اے سے محروم رکھا گیا ہے جو کہ سر اسر نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 20گریڈ کے کالج اساتذہ کاموازنہ سیکر ٹری لیول کے آفسران کے ساتھ کر کے انصاف کے پیمانے کی دھجیاں اڑ دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گر یڈ 20کے آفسران کو لاکھوں روپے ایگزیکٹیو الاؤنس کی مد میں دیے جاتے ہیں اس کے علا وہ وہ نصف درجن دیگر الاؤنسز بھی دئے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب گریڈ 20کے اساتذہ ان تمام الاؤنسز سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ڈی آر اے کی منظوری سے گریڈ 20 کی تنخواہ گریڈ 19 کے ملازمین سے کم ہو گئی ہے جوکہ فنانس اور سروس رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،ایسا ممکن نہیں کہ ایک چھوٹے گریڈ کے آفسر کی تنخواہ بڑے گریڈ کے افسر سے زیا ہو۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں ڈی آ ر اے کی وجہ سے ملازمین تنخواہوں میں مزید ظالمانہ تفریق کا اضا فہ ہوا ہے ہم وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ کر تے ہیں کہ گر یڈ 20کے اساتذہ کے لئے ڈی آر اے کی منظوری دی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے گریڈ 20 کے ملازمین کے لئے ڈی آر اے کی منظوری سے انکار نہیں کیا لیکن انہوں نے ابھی اسکی منظوری بھی نہیں دی حکومت کو چاہیے کہ وہ ملازمین کو انکے حقوق فراہم کریں۔ ایک سوال جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر حکومت فنا نشل مسائل کی بات کر تی ہے تو پھر ان فنانشل مسائل کا سامنا دوسروں محکمے کو کیوں نہیں کر نا پڑتا ہمیشہ اساتذہ کو ہی کر نا پڑ تا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے