ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے،وزیراعظم

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔نام نہاد احتسابی نظام کو شریف خاندان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ کیس میں بریت پر مریم بیٹی اور صفدر کو میری طرف سے مبارکباد۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایوان فیلڈ ریفرنس میں بری کردیا ہے۔عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں کالعدم قرار دے دی گئی ہیں۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب مریم نواز کےخلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے