وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کر دی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہبازشریف نے سینئرقانون دان عرفان قادر کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا تاہم وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا۔عرفان قادر کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 28 ہوگئی جبکہ وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی۔ کابینہ میں وفاقی وزرا 34، وزرا ئے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 13 ستمبر کو بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے 8 نئے معاونین خصوصی کی تقرری کی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نوابزادہ افتخار احمد خان، مہر ارشاد احمد خان، رضا ربانی کھر، مہیش کمارملانی، فیصل کریم کنڈی اور سردارسلیم حیدر وزیر اعظم کےمعاون خصوصی ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق تسنیم قریشی اور محمد علی شاہ کو بھی وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔