نئے ضلع کے قیام سے ہمارا رشتہ عوام سے اور مضبوط رہے گا،سر دار صالح بھو تانی

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی،رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور سردار زادہ شہزاد صالح بھوتانی نے حب،گڈانی،ساکران،وندر اور دریجی کے عوام کو نئے ضلع کے قیام اور باضابطہ ڈی سی کی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ اس انتظامی تقسیم سے ہمارا تعلق بیلہ، اوتھل، لیاری، کنراج، لاکھڑا کے عوام کیساتھ بھی جڑا رہے گا کیونکہ یہ تعلق انتظامی تقسیم سے ختم نہیں ہوسکتا، ہمارا اور انکا تعلق پیار محبت اور خلوص سے جڑا ہوا ہے۔ ہمیں جتنا حب ضلع عزیز ہوگا اس سے کئی زیادہ ہم پرانے ضلع لسبیلہ کی عوامْ کی بھی خدمت کرتے رہیں گے۔بھوتانی برادران نے کہاْکہ کچھ لوگ یہ منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کر رہے ہے کہ حب ضلع کے قیام سے بھوتانی بردارن کا تعلق ختم ہوگا یہ انکی بھول ہے مخالفین نے حب ضلع کے قیام کے وقت بھی ایسا پروپیگنڈہ کیا جسے عوام نے مسترد کردیا۔ اسی طرح انکی یہ مہم جوء بھی کامیاب نہیں ہوگی ضلع کا قیام لوگوں کی سہولت کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سے ترقی کی مزید راہیں کھلیں گی مزید یہ کہ قومی اسمبلی کی نشست اب بھی ضلع حب، ضلع لسبیلہ اور ضلع آواران پر مشتمل رہے گی۔ اس لئے عوام سے دور رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور بھوتانی برادران نے تعلق اور دوستیاں نبھائی ہیں اور آئندہ بھی نبھاتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے