لورالائی، پولیس کی کاروائی مطلوب ملزم گرفتار

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی پولیس کی کاروائی، مطلوب ملزم کو گر فتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کے احکامات پر ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر لورالائی عبدالکریم مندوخیل کے سربراہی میں سب انسپکٹر دلاور خان،سب انسپکٹر عارف باتوزئی ہمراہ ملازمان پولیس تھانہ صدر لورالائی نے ایس ایچ او چمالنگ سب انسپکٹر محمدشاہ کی ہمراہ چمالنگ میں کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 194/022 بجرم 302،34 ت پ میں ملزم سید محمد ولد وزیر قوم سمالزئی کاکڑ(مہاجر) سکنہ شاہ کاریز کو گرفتار کرلیا۔پو لیس کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 2 ہفتے قبل لورالائی کٹوی موڑ پر فائرنگ کرکے حسن خان نامی شخص کوقتل کیا تھامزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے