عوام اورصوبے کی خوشحالی کیلئے سیاسی جماعتوں کی ہم اہنگی ضروری ہے، میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوام ااور صوبے کی خوشحالی کیلئے سیاسی جماعتوں کی ہم اہنگی ضروری ہے،چاہتے ہیں کہ بی این پی مینگل صوبائی حکومت میں شامل ہوسردار اختر جان مینگل سے ملا قات ہو ئی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی خاص بات نہیں ہوئی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کی شام بلوچستان یونیورسٹی میں میوزیم کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر صوبائی وزراء سردار عبدالرحمٰن کھیتران، عبدالخالق ہزارہ، صوبائی مشیر داخلہ ضیاء لانگو، پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور خلیل جارج و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کوئٹہ میں اس سے پہلے کوئی میوزیم نہیں تھا، ملک کے دیگر علاقوں میں موجود بلوچستان کے نودرات یہاں لاکر محفوظ کیے جائیں گے، کوئٹہ میں میوزیم کے قیام کا مقصد لوگوں کو ان کی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی ہے کہ میوزیم کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ اگر کوئی کمی ہے تو اس کو بھی دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر، تربت سمیت دیگر علاقوں میں بھی میوزیم قائم ہیں صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موزیم بنائے جائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کی تاریخی اشیائکو محفوظ کیا جائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں ملاقات ہوئی چاہتے ہیں کہ بی این پی مینگل صوبائی حکومت میں شامل ہو بی این پی کے سربراہ جمعیت کے ساتھ مل کر حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کریں گے۔چاہتے ہیں حکومت میں سب حصہ دار ہوں اور چیزیں آرام سے آگے بڑھیں۔