عوام اب باشعورہوچکے ہیں وہ کسی کے دھوکہ دہی اورکھوکھلے نعروں میں آنے والے نہیں، میر فرید رئیسانی
سبی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ممتاز قبائلی شخصیت بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء میر فرید احمد رئیسانی نے کہا کہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ کسی کے دھوکہ دہی اور کھوکھلے نعروں میں آنے والے نہیں، عوام نے ایسے سیاستدانوں اور جماعتوں کو پہنچان لیا ہے جو بیک وقت اپوزیشن اور حکومت کے مزے لوٹ رہے ہیں انھیں یکسر مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی علاقے مٹھٹری میں میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کل تک وہ لوگ یہی کہتے ہوئے نہیں تھکتے تھے کہ جن کو باب نہیں وہ باب پارٹی میں شامل ہو جائیں لیکن آج انھوں نے باب کو اپنا فل باب بنا لیا ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لئے اب وہ باب کاحصہ بننے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کل تک باب کے گناہوں سے دور بھاگنے والے آج ان کے گناہوں میں برابر شریک ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ باب پارٹی کے وزراء، ایم پی ایز اور مرکزی و صوبائی عہدیداروں سے زیادہ وہ لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں جہنوں نے ہمیشہ باب پارٹی کی مخالفت کی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ ہمارے اپنے بھی خیر کواہ نہیں ہیں ہمارے پارٹی کے چیئرمین سینٹ بھی اپنے جماعت اور ساتھیوں سے مخلص نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بھی اپنے پارٹی وزراء اور ایم پی ایز سے بھی زیادہ ان کو پی ایس ڈی پی میں فنڈز دئیے ہیں