عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے،بختاور بھٹو
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خا کی اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے مابین ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد مختلف سیاستدانوں کے بیانات بھی سامنے آرہے ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بھی آڈیو لیک کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کامطالبہ کردیا ہے۔بختاور بھٹو نے اپنی پوسٹ میں عمران خان کی مبینہ آڈیو کو شیئر کیا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔