سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے نے مزدوروں کے دل جیت لئے ہیں ، پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین

سبی(ڈیلی گرین گوادر) سن کوٹہ کی بحالی حق اور سچ کی فتح ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے نے مزدوروں کے دل جیت لئے ہیں سن کوٹہ کی بحالی پر مزدور یونین کی جانب سے قائدین کو طویل جدوجہد اور کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے زونل نائب صدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین عطاء اللہ مری،سرپرست اعلیٰ میرو مری وائس چیئرمین رب نواز رند فنانس سیکرٹری عبدالجبار باروزئی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سن کوٹہ کی بحالی کے فیصلے سے عوام میں خصوصا مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے قائدین نے طویل جدو جہد کر کے کامیابی حاصل کی ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے مزدوروں کے حق میں فیصلہ دے کر مزدروں کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا ہمارے قائد قاسم خان کاکڑ کے سر جاتا ہے جن کی شب روز جدوجہد سے سن کوٹہ بحال ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے