بلوچستان کے چاراضلاع کی65وارڈزکے بلدیاتی انتخابات میں آزادامیدواروں نے میدان مارلیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے چار اضلاع کی 65وارڈز کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں اور جمعیت علماء اسلام نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے چار اضلاع موسیٰ خیل، مستونگ، دکی، لورالائی کی 11یونین کونسلز کے 65میں سے 57وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ہوئی جس کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مطابق آزاد امیدواروں نے 25 جمعیت علماء اسلام نے 22، پی ٹی آئی نے 3، نیشنل پارٹی نے 3، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی2، پاکستان پیپلز پارٹی نے2 جبکہ وارڈز میں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ 8امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔