بلوچستان کے تین اضلاع میں ڈینگی کے37نئے کیسزرپورٹ رواں ہفتے کیسزکی تعداد 95ہوگئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے تین اضلاع میں ڈینگی کے 37نئے کیسز رپورٹ رواں ہفتے کیسز کی تعداد 95ہوگئی۔محکمہ صحت بلوچستان کے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز صوبے کے ضلع لسیبلہ میں ڈینگی کے 16، کیچ میں 13جبکہ گوادر میں 8کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد رواں ہفتے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 95ہوگئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق صوبے میں اس سال کے 3364کیسز رپورٹ ہوئے چکے ہیں