بلوچستان میں آپریشن جاری رہے گا ملک کا دفاع آج ناقابل تسخیربن چکا ہے،حاجی محمد خان اتمان خیل

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ پوری قوم ایک جانب سیلاب میں غرق اور مشکلات سے دوچار ہے انکی بحالی دنیا کی مدد کے بغیر ناممکن ہے بلوچستان پہلے ہی افسردہ ہے جبکہ دوسرے طرف ہرنائی میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں دو میجرز سمیت چھ اہلکاروں کی شہادت پر دکھی اور پریشان ہوں فوج قوم اور ملک کے تھفظ اور دفاع کے خاطر قربانیاں اور شہادتیں دے رہے ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے آج اگر پاکستان محفوظ پر امن اور ہر دشمن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ صرف فوج کی طاقت سے ممکن ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثات اگر چہ قدرت کے جانب سے اور فنی خرابی کے وجہ سے ہوتے ہیں لیکن ہمارے ان فضائی حادثات میں اہم قومی اثاثوں کا جانی نقصان ہورہا ہے جسکی کوئی تلافی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کے خلاف جو آپریشن پاک فوج کررہی ہے ان پر ان حادثوں کے باوجود کوئی فرق نہیں پڑیگا کے پی کے فاٹا اور بلو چستان میں آپریشن جاری رہے گا ملک کا دفاع آج ناقابل تسخیر بن چکا ہے کوئی دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اوتھل بیلہ میں کورکمانڈر بلوچستان سمیت دیگر اہم ترین آفسیران کی شہادت ہوئی انکا دکھ اور زخم ابھی تازہ تھا کہ ہرنائی کا حادثہ رونما ء ہوا جس پر قوم صدمے میں ہے اور ہر محب وطن شہری اس پر آفسردہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن ان فضائی حادثات کی انکوائری کرے اور فنی خرابی سمیت دیگر وجوہات اور عوامل کو سامنے لائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دلیر فوج جس بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر رہی ہے اسے پوری دنیا اور ملک میں سراہا جارہا ہے پاکستان کی فوج دنیا کی ایک مایہ ناز اور مانی ہوئی فوج ہے فوج کے ہوتے ہوئے پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہرنائی حادثے میں تمام شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اللہ پاک سے دعا گو ہوں کہ وہ شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب کرے انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے