بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ناقص اورغیرمعیاری اشیاء کے خلاف کریک ڈاون،متعدد دکانداروں کوجرمانےعائد

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ناقص اور غیر معیاری اشیاء کے خلاف کریک ڈاون متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو لورالائی میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور غیر معیاری اشیاء کے خلاف کریک ڈاون کر تے ہوئے 6دودھ کی دکانوں،1بیکری،3بیف اور مٹن کی دکانوں 4ہوٹل اور ریستوراں،1یوٹیلیٹی اسٹور،1واٹر فلٹریشن پلانٹ کل جرمانے کی اکائیاں 16زونل ڈائریکٹر شراف الدین خان کی زیر نگرانی لورالائی ڈویژن کی زونل فوڈ سیفٹی ٹیم نے شہر کے اندر اور مین ڈی جی خان نیشنل ہائی وے پر واقع کھانے پینے کے مختلف کاروباریمراکز کا دورہ کیا۔ جس میں شمس ہوٹل بھی شامل ہے دودھ کی دکانوں کو پانی میں ملاوٹ، احاطے کی ناقص صفائی، گندے پانی کے کولر اور بی ایف اے لائسنس کی عدم دستیابی پر جرمانہ کیا گیا۔مٹھائی اور بیکرز کو نان فوڈ گریڈ کلر استعمال کرنے، احاطے کی ناقص صفائی، ورکرز کی ناقص صفائی اور بی ایف اے لائسنس کی عدم موجودگی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ بیف اور مٹن کی دکانوں کو احاطے کے باہر گوشت لٹکانے پر جرمانہ کیا گیا، گوشت کو دھول اور مکھیوں کا سامنا کرنا پڑا، بی ایف اے لائسنس کی عدم دستیابی تھی۔ہوٹلوں اور ریستورانوں کو کچن کی ناقص صفائی، مجموعی BFA SOPs کی خلاف ورزی اور BFA لائسنسوں کی عدم دستیابی پر جرمانہ کیا گیا۔یوٹیلیٹی سٹور پر شان برانڈ کا ایکسپائر مصالحہ رکھنے، خوردنی اشیاء میں کیمیکل ملانے پر جرمانہ کیا گیا۔پانی صاف کرنے والے پلانٹ کو بی ایف اے لائسنس کی عدم دستیابی پر جرمانہ کئے گئے FST نے بہت سے دوسرے FBOs کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رہنمائی اور متنبہ کیا ہے۔مذکورہ تمام FBOs کو فوری بنیادوں پر BFA لائسنس حاصل کرنے کے لئے رہنمائی بھی کی گئی احکامات اور قانون کی خلاف ورزی پر آئندہ اس سے بھی سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے