بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد43سال مقررکردی ہے، عبد الرحمن کھیتران

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر عبد الرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد 43سال مقرر کردی ہے،عمر کی حد کااطلاق یکم جولائی 2022 سے30 جون 2023 تک ہوگا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کادیرینہ مطالبہ پورا کردیا بلوچستان اسمبلی میں بھی اس مسئلے پراراکین اسمبلی کئی بار آواز اٹھائی تھی۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگار نوجوان زیادہ سے زیادہ نوکریوں کیلئے اپلائی کریں، حکومت بیگاری کا مسئلہ ترجیحی بنادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے