ارکان سینیٹ کا جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ارکان سینیٹ نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد جمع کرا دی ہے۔سینیٹ ارکان نے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ارکان نے جاوید اقبال کو ہٹانے کے لئے سینیٹ میں قرارداد بھی پیش کردی ہے جس پر تمام جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کمیشن کي چيئرمين شپ ایک حساس عہدہ ہے، جس شخص پر جنسی ہراسانی کا الزام ہو وہ کمیشن کی سربراہی کیسے کر سکتا ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے جاوید اقبال کے خلاف الزامات کيلئے پہلے ہی کمیشن بنا رکھا ہے، جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی چیئرمین شپ سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے