اداروں کی بقاء میرٹ کو برقراررکھنے اورشفافیت کی پاسداری کویقینی بنانےسے وابستہ ہے، میر جان محمد جمالی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ اداروں کی بقاء میرٹ کو برقرار رکھنے اور شفافیت کی پاسداری کو یقینی بنانے سے وابستہ ہے اپنے قومی اداروں کے استحکام بخشنے کیلئے میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کے انتخاب کو یقینی بنانے سے ہی ہم اپنے مسقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں فوزیہ کی قیادت میں ایلیمنٹری سکول ٹیچرز (EST) کے فیمیل ٹیچرز پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ ٹیچر چاہیے میل ہو یا فی میل ہمارے معاشرے کا انتہائی اہم حصہ ہے اور وہ معاشرے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں. وفد نے قائمقام گورنر بلوچستان کو اپرول آرڈر EST B-15 ایلمنٹری سکول ٹیچرز (فی میل) گریڈ 15 کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے ٹیچرز وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے