آنے والے عام انتخابات میں پڑھے لکھے نوجوانوں کا انتخاب عمل میں لاکرپارلیمنٹ بھجیں گے،لالا یوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستانی وہ واحد قوم ہے جو کسی پر بھی جلد ہی اعتماد کرلیتی ہے اور بار بار دھوکے کھاتی ہے عوام اب سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اورآنے والے عام انتخابات میں پڑھے لکھے نوجوانوں کا انتخاب عمل میں لاکرپارلیمنٹ بھجیں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان امن جرگے کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے قبائلی معتبرین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بار بار سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ووٹ دیکر آزمایا انہی سیاسی جماعتوں نے عوام کو پشتون،بلوچ اورزئی و خیلی کے نام پرآپس میں لڑایا اور خود اقتدار کے مزے لوئے اور عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے ترقیاتی فندز کرپشن اور خوردبرد کی نظر کرلئے گئے۔انہوں نے کہا کہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اورآنے والے انتخابات میں پڑھے لکھے نوجوانوں کا انتخاب عمل میں لاکرانہیں پارلیمنٹ بھیجیں گے تاکہ وہ پارلیمنٹ جاکر عوام کے مسائل حل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ عوام بار بار دھوکہ دینے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کاووٹ کے ذریعے محاسبہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے