کیڈٹ کالجز مسودہ قانون میں مزید ترمیم کی جائیگی،قائمہ کمیٹی برائے تعلیم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیئر مین عبدالواحد صدیقی کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین اسمبلی بشریٰ رند، نصر اللہ زیرے، شکیلہ نوید دہوار، زینت شاہوانی نے شرکت کی۔اجلاس میں کیڈٹ کالجز مسودہ قانون 2022کا جائز ہ لیا گیا کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ قانون میں مزید ترامیم کی ضرورت ہے جنکا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کی ایک اور نشست رکھی جائیگی جس میں قانون کو حتمی شکل دیتے ہوئے منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جائیگا۔