کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، گندم کے کوالٹی اورمعیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،انجینئر زمرک خان اچکزئی

پشین(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی گندم کے کوالٹی اورمعیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، عوام کو سستا آٹا کی فراہمی کیلئے صوبے بھر میں سٹال لگائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پشین میں محکمہ خوراک کی جانب سے لگائے گئے سستا آٹا کے سٹال کے افتتاح کے موقع پر پریس کلب پشین کے صحافیوں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے دور میں ایک دانہ گندم بھی خراب نہیں ہوا، محکمہ خوراک پشین کے حوالے سے جو بے بنیاد خبر سوشل میڈیا پر چل رہی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں یہ گندم کوئٹہ میں بھی پڑاہواہے اس گندم پر 2009 اور 2010 سے نیب میں کیس چل رہاہے، قانون کے تحت یہ کیس پراپرٹی ہے جب تک کیس ختم نہیں ہوگا اس کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگاسکتا، انہوں نے کہا کہ پشین میں محکمہ خوراک کے گوداموں میں 87000 بوری گندم پڑی ہے اس میں ایک دانہ بھی خراب نہیں ہوا ہے، صوبے میں گندم کے بحران کیحوالے سے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام غریب ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب میں مال مویشی زراعت باغات تباہ ہوچکے ہیں وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان کے بحران کیلئے پیکیج فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ زخیرہ اندوزو کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی افراد کوگرفتار کرلیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے مختلف اضلاع میں سستاآٹاکے اسٹال لگائے جارہے ہیں، تاکہ عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاسکو سے بلوچستان حکومت کو گندم فراہم کرنے کے لئے ہمارے وعدے کی تکمیل کردی ہے اور پاسکو سے گندم ملنے بعد بلوچستان میں مزید آٹا سستا ہو جائے گا وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی حکومت نے تمام تر مسائل کے باوجود بلوچستان میں مختلف اضلاع میں عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے سٹال لگادئیے گئے ہیں جس کے لئے روزانہ کی بنیاد پر آٹا فراہم کیا جارہا ہے عوام کو کسی بھی صورت مشکل میں نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی بساط کے مطابق عوام کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے محکمہ خوراک سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی سٹال لگائیں گے تاکہ وہاں کے عوام بھی سستا آٹا سے مستفید ہو انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہے ہم باچاخان کے قافلہ کے سپاہی ہیں عوام کی خدمت کرنا ہمارافرض ہے ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ عوام کے مسائل حل کریں اور کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے