چیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی اسلام آباد میں سینٹ ہاوس میں چیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ جس میں ہائی کورٹ بار کے صدر عبدالمجید کاکڑ، سینئر نائب صدر واجہ ظہور بلوچ، لائبریری سیکریٹری عبدالعزیز اچکزئی ایگزیٹو ممبرز عبدالرحیم کاکڑ گاجیزئی اور نوربخش بلوچ نے میٹنگ کی۔ جس میں ہائی کورٹ بارکی طرف سے چیرمین سینٹ کو مطالبات رکھے گئے جن میں بلوچستان کے سرکٹ بینچز کو ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا گیا، چیرمین سینٹ نے اس حوالے سے Act بنانے کا کہا کہ کوشش کرینگے۔ ہائی کورٹ بار نے وکلا کالونی کی سفارش رکھی چیرمین سینٹ نے اس پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے واضح کیا کہ فیڈرل سروسز ٹربیونلز میں بلوچستان کو محروم رکھا گیا ہے نہ حصہ دیا جا رہا ہے جس پر چیرمین سینٹ نہ یقین دہانی دی کہ سینٹ ہاوس میں یہ مطالبات رکھے گے۔ صادق سنجرانی نے ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سینٹ ہاوس میں وزٹ کو سراہا اور ہائی کورٹ بار کو اعزاز میں شیلڈ سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے