موجودہ دور میں جدید آلات اور مشنیری کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کی جائے گی،عبدالخالق شیخ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں جدید آلات اور مشنیری کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کی جائے گی۔پولیس سے متعلقہ تمام شعبوں بشمول کرائم برانچ جرائم کی روک تھام اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔جبکہ پولیس کو ملنے والی جدید آلات و ہتھیار جرائم کے خاتمے اور بڑھتے ہوئے نئے جرائم کی روک تھام میں معاون ثابت ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کرائم برانچ ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر افسران سیخطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان کوکرائم برانچ کے مختلف حصوں اور فرائض کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔جبکہ انہیں فزائزک سانئس لیبارٹری کا بھی دورہ کروایا گیا۔ انہوں نے دہشتگردی کی وارداتوں میں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جدید وسائل کے باوجود پولیس نے اپنی جانوں کی بے شمار قربانیاں دی ہیں موجودہ صورتحال میں پولیس کا مورال بلند ہو گا اور کارکردگی بھی مزید نکھر کر سامنے آئیگی۔انہوں نے کہاکہ کرائم برانچ کا بنیادی کام جرم کا تجزیہ کر کے منصوبہ سازوں کو ڈھونڈ کر کہٹرے میں لاناہے۔ آئی جی پولیس نے کرائم سین ڈیٹا کا معائنہ کیا اور کہا کہ نئی آلات کے ذریعے کرائم کو روکنے میں مدد ملے گی۔حکومت کی مکمل سپورٹ ہمیں حاصل ہے اور امن و امان کی صورتحال کو مزیر بہتر بنانے کیلئے پولیس کے تما م شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ جدید آلات و ہتھیاروں سے لیس کیا جائیگا جس سے کرائم میں نہ صرف کمی ہوگی بلکہ اسکی مکمل بیخ کنی کی جاسکے گی۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کو بتایا گیا ہے کرائم برانچ میں جدید ترین فرانزک سانس لیبارٹری ہے جس میں فرانزک ماہرین کو کمپیوٹر اور سیل فون فارنزک، سائبر / الیکٹرانک جرائم کی تحقیقات، انفارمیشن سسٹم آڈٹ اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں مہارت حاصل ہیں۔ائی جی پولیس بلوچستان نے اس موقع پر کہاکہ کرائم برانچ کو جدید آلات سے آراستہ کرکیمنظم کرائم کی بیخ کنی کی جائے گی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے