مستحق غریب طلباء کو اسکالرشپ اور مالی معاونت کے ذریعے اعلی تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کررہے ہیں،سید مشتاق احمد شاہ
سبی(ڈیلی گرین گوادر)میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ نے بی ایس پروگرام کے مختلف شعبوں کے مستحق غریب طلباء و طالبات میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق غریب طلباء کو اسکالرشپ اور مالی معاونت کے ذریعے اعلی تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کررہے ہیں فیز ٹو کے پچاس سے زائد طلباء و طالبات میں بے نظیر انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروجیکٹ کے تحت چالیس ہزار کے چیک تقسیم کیئے گئے ہیں اسکالرشپ اور مالی معاونت سے طلباء و طالبات کی مزید پڑھائی ودیگر یونیورسٹی میں ہونے والی ضروریات کو پورا کرنے میں آسانی پیدا کرتی ہے کیونکہ مالی مسائل کے سبب کئی طلباء و طالبات کی پڑھائی میں بہت مسائل پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی اہم ذمہ داری صرف ایجوکیشن دینا نہیں بلکہ ان غریب بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے ہماری تمام تر کوششیں جاری ہیں کہ صوبے کے نوجوانوں کو جدید عصری علوم کی تعلیم فراہم کرکے ملک کے معماروں کو اعلی عہدوں میں فائز ہوکر ملک و قوم کی خدمت کے علاوہ معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں اسکالرشپ اور مالی معاونت کے ساتھ امتحانی فیس کی ادائیگی سے بھی طلباء کو استثنی دیا جارہا ہے تاکہ طلباء کو اعلی تعلیم کے حصول میں معاشی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے مزید کہا کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں صوبے بھر کے مستحق غریب طلباء بی ایس پروگرام کے مختلف شعبوں کمپیوٹر، ایجوکیشن، انگلش، سائنس، زراعت، بزنس ایڈمنسٹریٹر میں اسکالرشپ کے تحت جامعہ ہذا میں زیر تعلیم ہیں صوبے بھر کے مزید طلباء و طالبات کو اسکالرشپ دینے کیلئے فیس تھری میں ترانوے مستحق طلباء میں چیک تقسیم کرنے میں دیر نہیں کی جائے گی سبی سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے جارہے ہیں.